امریکی محکمہ دفاع نے رات کی تاریکی یا خراب موسم میں کام کرنے والے ٹارگٹ
سائٹ سسٹم (ٹی ایس ایس) تیار کرنے کے لیے لاک ہیڈ مارٹن نامی کمپنی کو 28
کروڑ 86 لاکھ ڈالر کا ٹھیکہ دے دیا ہے ، یہ سسٹم پاکستان اور امریکی بحریہ
کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔پنٹاگن نے اس ٹھیکے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اس سسٹم
کو امریکی بحریہ
کے اے ایچ-1زیڈ کوبرا ہیلی کاپٹر میں استعمال کیا جائے گا، جو دہشت گردوں
کے خلاف حملوں میں کافی اثر دار ثابت ہوا ہے ، خاص طور پر دشوار گزار
علاقوں میں اس سے اہم کارنامے سر انجام دیئے گئے ہيں۔اے ایچ 1 زیڈ کوبرا جنگی ہیلی کاپٹر کو امریکی بحریہ کسی مہم کے دوران خصوصی طور پر استعمال کرتی ہے۔